ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کجریوال کو ہندوستانی فوج کی جگہ پاکستان کے پروپیگنڈہ پر زیادہ یقین:وجے سامپلا

کجریوال کو ہندوستانی فوج کی جگہ پاکستان کے پروپیگنڈہ پر زیادہ یقین:وجے سامپلا

Tue, 04 Oct 2016 20:37:58  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر مملکت و بھارتیہ جنتا پارٹی پنجاب کے صدر وجے سامپلا نے ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے مقبوضہ علاقے میں دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کے لئے کی گئی کامیاب فوجی کارروائی پر اروند کجریوال کی جانب سے ثبوت مانگنے اور فوجی کارروائی کو سوالات کے گھیرے میں لانے سے متعلق دئے گئے بیان کو شرمناک قرار دیا ہے۔آج مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال پاکستان کے ترجمان کا کردار ادا کر رہے ہیں اور حافظ سعید و نواز شریف کی بولی بول رہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کجریوال ہندوستانی فوج کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر انحصار کرنے کے بجائے پاکستان کے جھوٹے پروپیگنڈہ پر زیادہ یقین کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر دنیا کے تمام ممالک ہندوستان کے ساتھ ہیں، لیکن کجریوال نے اپنے بیان کے ساتھ دہشت گردی کے مرکز پاکستان کو حقیقت چھپانے کا مسئلہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی اس کارروائی کے ساتھ ملک کی قدر بڑھی ہے اورہندوستان دنیا میں امریکہ اور اسرائیل کے بعد تیسرا ایسا ملک بنا ہے، جس نے کامیابی کے ساتھ ایسے سرجیکل اسٹرائیک کو انجام دیا ہے۔وجے سامپلا نے کہا کہ اروند کجریوال کو ہندوستانی فوج اور پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے غیرمشروط عوامی معافی مانگنی چاہئے۔


Share: